رسائی کے لنکس

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بہترین بیٹسمین اور بالرز میں آسٹریلوی سرفہرست


 بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ اور بہترین بالرز کی فہرست میں پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ اور بہترین بالرز کی فہرست میں پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق بیٹنگ اور بالنگ کے شعبے میں آسٹریلوی کھلاڑی سرفہرست ہیں۔

آئی سی سی نے ایشز سیریز کے پانچویں میچ کے اختتام پر نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے جس میں بہترین بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ اور بہترین بالرز کی فہرست میں پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ میں 80 اور 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ اور اس طرح وہ 937 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی اس فہرست میں 903 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بہترین بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن، بھارت کے چتیسور پجارا اور نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

ابتدائی دس بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔ تاہم دس بہترین بلے بازوں میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے تین تین جب کہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

بہترین بالروں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنس 908 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے کگیسو رابادا دوسرے اور بھارت کے جیسپرت بمراہ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

اس فہرست کے ابتدائی دس بالروں میں پاکستان کے محمد عباس دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور کیمر روچ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور نیل واگنر جب کہ انگلینڈ کے جیمس انڈریسن اور جنوبی افریقہ کے ورنن فلینڈر ابتدائی دس بہترین بالروں میں شامل ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈر کی نئی رینکنگ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسری اور بھارت کے روندرا جدیجا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG