رسائی کے لنکس

پاکستان کی صورت حال پر نظر ہے: امریکی محکمۂ خارجہ


معاون خاتون ترجمان، میری ہارف
معاون خاتون ترجمان، میری ہارف

’فریقین کو معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئیں۔ اِس طرح معاملات کو حل کیا جائے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو‘

امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فریقین کو معاملات ’مذاکرات کے ذریعے‘ حل کرنا چاہئیں۔

محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں منگل کے روز ایک سوال کے جواب میں، معاون خاتون ترجمان، میری ہارف نے بتایا کہ پاکستان کی صورتِ حال کا ’جائزہ لیا جا رہا ہے‘۔

خاتون ترجمان نے اِس بات پر زور دیا کہ ’درپیش معاملات کو مذاکرات سے حل کیا جائے‘۔

ترجمان نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے اپیل کی کہ ’پُرتشدد راستہ اختیار نہ کیا جائے‘۔

ترجمان کے بقول،’ فریقین کو معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئیں۔ اِس طرح معاملات کو حل کیا جائے کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو‘۔

XS
SM
MD
LG