رسائی کے لنکس

سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الفطر


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام میں منعقد ہوا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔

سعودی عرب، خلیجی ممالک، مشرق وسطیٰ امریکہ اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں جمعہ کو عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

ماہ رمضان کے اختتام پر یکم شوال کو مسلمان عید الفطر مناتے ہیں۔

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے شہر مکہ میں مسجد الحرام میں منعقد ہوا جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عید الفطر کی نماز کے بعد صدارتی محل میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے مذاکرات ہی ملک میں ’خونریزی‘کے خاتمے اور امن کا راستہ ہے۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ اور جنوب مغربی بلوچستان میں بعض علاقوں میں بھی جمعہ کو عید منائی جا رہی ہے۔

پشاور کی مرکزی مسجد قاسم علی خان کی انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کی شب شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا جب کہ باقی ملک میں شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ پاکستان کی مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کے جمعہ کی شام کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو عیدیں منانے کی روایت برقرار رہی۔

XS
SM
MD
LG