رسائی کے لنکس

فرانس: سارکوزی حکومت مستعفی


فرانسواں اولاں پیرس کی ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے
فرانسواں اولاں پیرس کی ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے

منتخب صدر چاہتے ہیں کہ کفایت شعاری کی یورپی پالیسیوں کو متوازن بنانے کے جرمن ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے، افزائش کو پروان چڑھانے کے اپنےمعاشی پروگرام کو نئی جہت دیں

سابق فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی کی قدامت پسند حکومت نےسرکاری طور پر استعفیٰ دے دیا ہے، تاکہ اگلے ہفتے منتخب صدر فرانسواں اولاں کی حلف برداری کے لیے راہ ہموار کی جاسکے۔

وزیر اعظم فرانسواں فیلو نے جمعرات کو لکھے گئے مراسلےمیں مسٹر سارکوزی کو مطلع کیا کہ اُن کے وزرا مستعفی ہو رہے ہیں، حالانکہ جب تک مسٹر اولاں حلف نہیں اٹھاتے، کابینہ 15مئی تک روزمرہ کے کار سرکار نمٹاتی رہے گی۔

حلف برداری کے فوری بعد چانسلر آنگلا مرخیل سے مشاورت کی غرض سے مسٹر اولاں برلن روانہ ہوں گے۔

وہ چاہتے ہیں کہ کفایت شعاری کی یورپی پالیسیوں کو متوازن بنانے کے جرمن ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے، افزائش کو پروان چڑھانے کے اپنےمعاشی پروگرام کو جِلا بخشیں۔

مسٹر اولاں، جو ایک سوشلسٹ ہیں، اتوار کو ہونے والے انتخاب کے دوسرے مرحلے میں 52ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جب کہ مسٹر سارکوزی نے48فی صد ووٹ حاصل کیے۔

رائے دہندگان نے جامد معاشی پالیسیوں، بڑھتی ہوئی بےروزگاری اور کفایت شعاری کے سخت اقدامات اپنانے پر سارکوزی کو سزا دیتے ہوئے کم ووٹ دیے۔

XS
SM
MD
LG