رسائی کے لنکس

سرفراز دورۂ زمبابوے میں اچھی کرکٹ کے لیے پرامید


فائل فوٹو
فائل فوٹو

سرفراز احمد نے کہا کہ زمبابوے میں ہر طرح کی پچز ہوتی ہیں اور ایسے میں بالرز جیت کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف ٹی 20 کرکٹ سیریز ميں قومی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کے بارے میں خاصے پر اميد ہيں۔

بدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں کے تین روزہ تربیتی کیمپ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اچھی اور مورال ہائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے میں ہر طرح کی پچز ہوتی ہیں اور ایسے میں بالرز جیت کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

"شارٹ فارمیٹ میں ہماری بالنگ اچھی چل رہی ہے۔ ياسر شاہ کی واپسی سے ٹيم کو فائدہ پہنچے گا اور حفیظ بھائی کو اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرائیں گے اور ان کی باولنگ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔"

سرفراز احمد نے بتایا کہ ماضی میں انہی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں اور اس بار بھی وہ پراميد ہيں کہ گرين شرٹس ٹی ٹوئنٹی مقابلوں ميں کاميابی کا تسسل برقرار رکھے گي۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ ان دوروں کے دوران پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

"ٹی ٹوئنٹی میں کوئی بھی ٹیم ہلکی نہیں ہے اور آسٹریلیا جیسی ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں بہت زیادہ مضبوط ٹیم ہے۔ بھلے ان کے کھلاڑی نئے ہوں۔ لیکن انہیں پتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیسے کھیلی جاتی ہے۔"

قومی کرکٹ ٹيم دورہ زمبابوے کے لیے 27 جون کی رات لاہور سے روانہ ہوگی جبکہ زمبابوے اور آٓسٹريليا کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سيريز کا آغاز یکم جولائی سے ہرارے میں ہوگا۔

اس کے بعد ميزبان ٹيم کے ساتھ پانچ ميچوں کي ون ڈے سيريز بھی کھیلی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG