رسائی کے لنکس

اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد کیا پیر کو ٹیم میں شامل ناموں کا اعلان کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسکواڈ کا اعلان پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد کیا۔ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں کپتان سرفرازاحمد، فخرزمان، احمد شہزاد، حارث سہیل، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمود نواز، شاداب خان، محمدعامر، حسن علی، راحت علی، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والی قومی ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں زخمی ہونے والے بابر اعظم کی جگہ حارث سہیل کو قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچ 12 اور 13 جون کو کھیلے گا۔

اس سے پہلے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک انگز اور 55 رنز کے شکست پر بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے لیڈز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ ہم نے ہمت ہار دی ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کر سکی۔

XS
SM
MD
LG