رسائی کے لنکس

واشنگٹن: ایبولا کے شبہ میں ایک شخص اسپتال میں داخل


فائل
فائل

اسپتال کی ایک خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ طبی اہل کاروں نے مریض کو مخصوص علیحدہ وارڈ میں داخل کرا دیا ہے، جب کہ ’انفیکشن کنٹرول‘ کے لیے تمام ضروری ضابطوں کو حرکت میں لایا گیا ہے

واشنگٹن ڈی سی علاقے کے ایک اسپتال میں ایک مریض کو داخل کیا گیا ہے جسے بظاہر ایبولہ جیسی علامات لاحق ہیں۔

جمعے کے روز ’ہاورڈ یونیورسٹی اسپتال‘ کی ایک خاتون ترجمان، کیری این ہیملٹن نے بتایا ہے کہ اس شخص نے حالیہ دنوں نائجیریا کا سفر کیا تھا، اور یہ کہ اُن کی حالت مین بہتری کے آثار ہیں۔

خاتون ترجمان نے بتایا ہے کہ طبی اہل کاروں نے مریض کو مخصوص علیحدہ وارڈ میں داخل کرا دیا ہے، جب کہ انفیکشن کنٹرول کے لیے تمام ضروری ضابطوں کو حرکت میں لایا گیا ہے۔

دریں اثناٴ، ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں ’ڈیلاس کاؤنٹی‘ کے صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پہلے ایبولہ وائرس سے متاثرہ مریض کی حالت ’کنٹرول میں ہے‘، جب کہ چار افراد قرنطانیہ میں ہیں، اور 100کے قریب دیگر افراد پر خصوصی نگہداشت برتی جا رہی ہے۔

سی این این سے گفتگو میں، اُنھوں نے بتایا کہ ٹیکساس کے باسیوں کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں اور صحت پر مامور اہل کاروں کو اِس ضمن میں مستعدی سے کام کرنے دیا جائے۔

اتوار کو بتایا گیا تھا کہ لائبیریا سے امریکہ سفر کرنے والے لائبریا کےایک شہری، تھومس ڈنکن میں ایبولہ کی علامات پائی گئی ہیں، جنھیں تشویش ناک حالت میں ایک علیحدہ وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ تاہم، ڈیلاس کے ایک اسپتال میں اُن کی حالت مستحکم ہو رہی ہے۔ اُن کے چار اہل خانہ کو بھی ڈیلاس میں اُن کے فلیٹ میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

لائبیریا کے حکام نے بتایا ہے کہ وہ ڈنکن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں، جو 20 ستمبر کو لائبیریا سے ٹیکساس پہنچے۔ سفر کے کاغذات میں مبینہ طور پر اُنھوں نے غلط بیانی سے کام لیا۔ یہ معلوم کرنے پر آیا وہ ایبولہ کے کسی مریض سے رابطے میں تو نہیں آئے، اُنھوں نے واضح طور پر ’نا‘ کا لفظ درج کیا، حالانکہ اُنھوں نے ایبولہ کی ایک مریضہ، جو حاملہ تھیں، کو خود ایک ٹیکسی میں بھٹایا‘۔

دریں اثیا، لائبیریا میںٕ ’اے بی سی نیوز‘ کے ایک امریکی کیمرہ مین ایبولہ وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ نیٹ ورک نے بتایا ہے کہ وہ اپنے سارے نیوز عملے کو امریکہ واپس بلا رہے ہیں، جنھیں 21 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

عالمی ادارہٴ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولہ کے مرض کے باعث گنی، لائبیریا اور سیرا لیون میں 3300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ 7000سے قریب مرض کے وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG