رسائی کے لنکس

پوپ بینڈکٹ مالٹا کے د ورے پر


پوپ بینڈکٹ، اتوار کے روز مالٹا کے دارالحکومت ویلاٹا میں ایک کھلی جگہ پر، جہاں ہزاروں عقیدت مند موجود تھے، ایک دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔

حالیہ کچھ عرصے میں جنسی استحصال کے پے در پے سکینڈلز کے منظر عام پر آنے کے بعد سے، جن سے رومن کیتھولک چرچ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، مالٹا کا یہ دورہ پوپ بینڈکٹ کاپہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

پروگرام کے مطابق پوپ مالٹا کے شہریوں کے ایک ایسے گروپ سے ملاقات کریں گے جن کا کہنا ہے کہ نوعمری میں انہیں پادریوں کی جانب سے جنسی بدسلوکی سامنا کرنا پڑاتھا۔

پوپ بینڈکٹ نے مالٹا کی جانب پرواز کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ گناہوں سے چرچ زخم خوردہ ہے، لیکن انہوں نے جنسی بدسلوکی کے اسکینڈلز کا براہ راست کوئی حوالہ نہیں دیا۔

پوپ، بحیرہٴ روم میں واقع ملک مالٹا میں سینٹ پال کے تباہ شدہ جہاز کی 1950 ویں برسی میں شرکت کے لیے اس ملک کا دورہ کررہے ہیں، جنہیں عیسائیت کے اولین دور کا ایک بڑا مبلغ سمجھاجاتا ہے۔

پوپ بینڈکٹ نے ہفتے کے روز رباط کے قصبے میں سینٹ پال کی غار کا بھی دورہ کیا۔



XS
SM
MD
LG