رسائی کے لنکس

فلپائن: سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہو گئی


اس طوفان کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان مشرقی صوبے سامار میں ہوا جو ابھی گزشتہ سال آنے والے سمندری طوفان 'ہائیان' سے سنبھلنے کی کوشش کر رہا ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔

ہاگوپٹ نامی طوفان ہفتہ کو مشرقی فلپائن کےعلاقوں سے ٹکرایا جس سے کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں اور تمام ساحلی صوبوں میں بجلی کا نطام درہم برہم ہو گیا۔

فلپائن ریڈ کراس کے مطابق 27 افراد ہلاک ہو ئے جو سرکاری اعداد و شمار سے بہت زیادہ ہے جو کہ 11 بتائی گئی ہے۔

اس طوفان کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان مشرقی صوبے سامار کے صوبے میں ہوا جو ابھی گزشتہ سال آنے والے سمندری طوفان 'ہائیان' سے سنبھلنے کی کوشش کر رہا ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ہاگوپٹ نامی طوفان، گزشتہ سال آنے والے 'ہائیان' نامی طوفان جتنا شدید نہیں تھا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہےکہ تقریباً 17 لاکھ افراد طوفان آنے سے پہلے ہی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو چکے تھے۔

مرکزی فلپائن سے گزرتا ہوا طوفان آہستہ آہستہ کمزور ہو گیا اور یہ دارالحکومت منیلا سے ٹکرائے بغیر گزر گیا جو طوفان سے نمٹنے کے لیے زیادہ تر بند تھا۔

منگل تک یہ سمندری طوفان کمزور ہو کر کم دباؤ میں تبدیل ہو گیا اور اب یہ مغرب کی طرف بحیرہ جنوبی چین کی طرف بڑھ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG