رسائی کے لنکس

پاکستانی باصلاحیت لوگ ہیں: ہلری کلنٹن


ہلری کلنٹن (فائل فوٹو)
ہلری کلنٹن (فائل فوٹو)

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی امریکہ آتے ہیں یا کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو وہ ’’انتہائی کامیاب‘‘ ہوتے ہیں۔

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی دوڑ میں شامل اہم امیدوار ہلری کلنٹن نے لاس اینجلس میں ایک تقریب میں کہا کہ پاکستانی باصلاحیت لوگ ہیں اور اُن میں کامیابی کے حصول کی بھرپور اہلیت موجود ہے۔

اُنھوں نے یہ بات ایک معروف پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر آصف محمود کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی، جس میں مختلف برادریوں کی نمائندگی کرنے والے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ہلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کی طرف دیکھیں۔ وہاں زبردست لوگ ہیں، مگر ان کی صلاحیتوں کو اس لیے بروئے کار نہیں لایا جا سکا کیونکہ وہاں ایک اچھے نظام حکومت اور اچھی معیشت کے لیے درکار درست اجزا موجود نہیں، جن سے ہر ایک آگے بڑھ سکے۔‘‘

ہلری کلنٹن
ہلری کلنٹن

انہوں نے کہا کہ بطور صدر وہ دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ مل کر سب کی مدد کے لیے کام کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستانی امریکہ آتے ہیں یا کسی دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو وہ ’’انتہائی کامیاب‘‘ ہوتے ہیں۔

صدارتی نامزدگی کے دوڑ میں شامل بعض رپبلیکن امیدواروں کی جانب سے ’’ہتک آمیز‘‘ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے ہلری کلنٹن نے کہا کہ ’’جو وہ کہتے ہیں اس کی تردید کا بہترین طریقہ ہے‘‘ کہ اُنھیں ووٹ سے شکست دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے بانی مختلف پس منظر کے لوگوں کو جانتے اور سمجھتے تھے۔ ہم اس ملک کو آپ سب کے لیے کھلا اور خوش آمدید کہنے والا رکھنا چاہتے ہیں۔‘‘

XS
SM
MD
LG