رسائی کے لنکس

ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان کے نام، گرین شرٹس کی ٹاپ پوزیشن بھی برقرار


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئںٹی میچ بارش کی نذر رہا۔ سیریز میں پاکستان پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا تھا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئںٹی میچ بارش کی نذر رہا۔ سیریز میں پاکستان پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکا تھا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر رہا اور میزبان ٹیم نے تین میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی برقرار ہے۔

پیر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہونا تھا۔ تاہم میچ بارش کے باعث دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہوا اور دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کے باوجود میچ شروع نہ ہونے کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔

سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری پہلے ہی حاصل تھی۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ ہونے کے باوجود پاکستان کی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

پاکستان کو اپنی عالمی نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے میچ میں بھی کامیابی ضروری قرار دی جا رہی تھی

پاکستانی اسکواڈ میں جن کھلاڑیوں کے نام شامل تھے ان میں بابراعظم، احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسیٰ، شاداب خان، شاہین آفریدی، شعیب ملک اور عثمان قادر شامل ہیں۔

بنگلہ دیش اسکواڈ میں محمود اللہ، عفیف حسین، الامین حسین، امین الاسلام، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن، محمد متھن، محمد نعیم، مستفیض الرحمٰن، نجم الحسین شانتو، روبیل حسین، شفیع الاسلام، سومیا سرکار اور تمیم اقبال کے نام شامل تھے۔

پاکستان کی فتح کی صورت میں اسے سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف کلین سوئپ کرنے کا موقع ملتا کیوں کہ سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں پاکستان بالترتیب 5 اور 9 وکٹوں سے بنگلہ دیش کو ہرا چکا تھا۔

میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ تیسرا میچ بھی جیت کر وہ ٹی عالمی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

میچ کے حوالے سے بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ پچھلے دونوں میچز میں کامیابی کا کریڈٹ شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دیں گے۔ دونوں تجربہ کار بیٹسمین ہیں، ان کی پرفارمنس پر وہ خوش ہیں۔

پاکستان نے سیریز میں دو نئے کھلاڑیوں فاسٹ بالر حارث رؤف اور اوپنر احسان علی کو ٹی ٹوئنٹی کیپ دی تھی۔

XS
SM
MD
LG