رسائی کے لنکس

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی


مصباح الحق کو میچ میں شاندار 67 رنز بنانے پر مین آف دی میچ جب کہ محمد حفیظ کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

ہرارے میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ہرا کر سیریز جیت لی۔

پاکستان نے اس میچ میں فتح کے لیے زمبابوے کو 261 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 40 اوورز میں محض 152 رنز ہی بنا سکی۔ یوں پاکستان نے یہ میچ 108 رنز سے جیت لیا۔

مصباح الحق کو میچ میں شاندار 67 رنز کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ہفتہ کو ہرارے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی طرف سے کپتان مصباح الحق 67 اور احمد شہزاد 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

میزبان ٹیم ہفتہ کو ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ میزبان ٹیم نے برائن وٹوری کی جگہ ماساکاڈزا اور ماروما کی جگہ سکندر رضا کو شامل کیا تھا۔

سیریز کا پہلا میچ زمبابوے نے سات وکٹوں سے جیتا تھا جب کہ دوسرے میں پاکستان نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس سے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پاکستان نے دو، صفر سے جیتی تھی۔
XS
SM
MD
LG