پاکستان نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں فتح کے لیے زمبابوے کو 261 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ہفتہ کو ہرارے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی طرف سے کپتان مصباح الحق 67 اور احمد شہزاد 54 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
میزبان ٹیم ہفتہ کو ہرارے میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے جب کہ میزبان ٹیم نے برائن وٹوری کی جگہ ماساکاڈزا اور ماروما کی جگہ سکندر رضا کو شامل کیا ہے۔
سیریز کا پہلا میچ زمبابوے نے سات وکٹوں سے جیتا تھا جب کہ دوسرے میں پاکستان نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس سے پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پاکستان نے دو، صفر سے جیتی تھی۔