واشنگٹن —
ہرارے میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے۔
جمعرات کو ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔
جواباً زمبابوے کی پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے جنید خان نے عمدہ بالنگ کرائی اور 15 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالرحمن اور سعید اجمل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر 79 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ میلکم والر نے 40 رنز بنائے۔
اس سے قبل پاکستان کی ا ننگز کے ہیرو محمد حفیظ رہے جنہوں نے پانچ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے 136 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
عمر امین 59 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ شاہد آفریدی نے تین چھکوں کی مدد سے 39 رنز اسکور کیے۔
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے سات وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی جس کے بعد نسبتاً کمزور ٹیم کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی ٹیم کو کافی تنقید برداشت کرنا پڑی تھی۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچ بھی کھیلیں گی۔
ایک روزہ میچوں سے قبل دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز پاکستان نے دو، صفر سے جیتی تھی۔