رسائی کے لنکس

پشاور میں شدید بارشوں سے 13 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بارش اور طوفان کے باعث مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں شدید طوفانی بارش کی وجہ ہونے والے حادثات میں کم ازکم 13 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق جمعرات کو دیر گئے طوفان بادوباراں سے پشاور کے مختلف حصوں اور مضافاتی علاقوں متنی اور کوہاٹ روڈ پر متعدد گھروں کے چھتیں اور دیواریں گر گئیں۔ کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

ہلاک و زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پشاور کے اسسٹنٹ کمشنر ممتاز احمد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جہاں زخمیوں کو فوری طور پر منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی دس زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ دیگر کو طبی امداد کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا۔

شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے مواصلات اور بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی جس کی بحالی کے لیے حکام کے بقول کوششیں جاری ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ علاقوں میں تمام کارروائی مکمل کر لی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے بھی پشاور میں بارشوں کے باعث ہونے والے ایسے ہی حادثات میں 18 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG