رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ میں پاکستان کو ہر حال میں ہرانا ہوگا، وریندر سہواگ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

" کوئی بھی سیاسی جماعت اچھا کنٹریکٹ دے کر اپنی پارٹی میں شامل کرسکتی ہے بس ذرا کنٹریکٹ ۔۔۔۔100 کروڑ سے کم کا نہیں ہونا چاہیئے ۔۔۔''

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین اور کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کرنے والے وریندر سہواگ نے پاکستان کے ساتھ میچ کو 'جنگ' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ہر حال میں پاکستان سے میچ جیتنا ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2019ء کے دوران اتوار 16 جون کو مانچسٹر میں مقابلہ ہو گا۔

کرکٹ میں بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں اور دونوں کے درمیان جب بھی میچ ہوتا ہے، یہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ عوام کے لئے سخت ترین 'ٹاکرا' بن جاتا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ'' ورلڈکپ کا یہ میچ دراصل میچ نہیں بلکہ جنگ ہے، ہمیں ہر حال میں پاکستان کو ہرانا ہو گا۔''

یاد رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے متعدد سابق کرکٹرز جن میں ہربھجن سنگھ اور وریندر سہواگ بھی شامل ہیں ، انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کریں۔

وریندر سہواگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ '' اگر پاکستان سے میچ نہ بھی ہوا تو کوئی فرق نہیں پڑتا تاہم ہمیں ملک کے بہتر مفاد میں سوچتے ہوئے فیصلہ لینا چاہیئے۔''

کرکٹ سے سیاست میں آنے سے متعلق صحافیوں کے سوال پر وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹ میں ہمیشہ کنٹریکٹ سائن کیے ہیں، سیاست میں بھی کنٹریکٹ کو ترجیح دوں گا، کوئی بھی سیاسی جماعت اچھا کنٹریکٹ دے کر اپنی پارٹی میں شامل کر سکتی ہے بس ذرا کنٹریکٹ ۔۔۔۔100 کروڑ سے کم کا نہیں ہونا چاہیئے۔۔۔''

XS
SM
MD
LG