رسائی کے لنکس

نیو یارک: 7 نومبر کو پہلا ٹی 20، شین وارن اور ٹنڈولکر کی اخباری کانفرنس


سچن ٹنڈولکر اور شین وارن نے بتایا کہ امریکہ میں کرکٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دونوں ٹیموں میں 15-15 کھلاڑی لئے گئے ہیں۔ بقول اُن کے، ’یہ سرزمین ہر کھلاڑی کو بڑی فراخدلی کے ساتھ سمو لیتی ہے۔ اس لئے، توقع ہے کہ جلد ہی کرکٹ امریکہ میں مقبول کھیل ثابت ہوگا‘

امریکہ کی تاریخ کا پہلا ٹی 20 میچ 7 نومبر کو نیویارک کے سٹی فیلڈ اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں، کرکٹ کی دنیا کے تمام نامور کھلاڑی نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

آمد پر ایک اخباری کانفرنس کے خطاب میں شین وارن اور سچن ٹنڈولکر نے اعلان کیا کہ کرکٹ کے انعقاد کا مقصد شمالی امریکہ میں کرکٹ کو متعارف کرانا ہے، ’کسی اور کھیل کو نیچا دیکھانا مقصود نہیں‘۔

بعد ازاں، سچن ٹنڈولکر اور شین وارن کی قیادت میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا، جب کہ اُنھوں نے نیویارک کے سٹی فیلڈ اسٹیڈم کا، جہاں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا، دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

اپنی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اُنھوں نے بتایا کہ امریکہ میں کرکٹ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ دونوں ٹیموں میں پندرہ پندرہ کھلاڑی لئے گئے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر اور شین وارن نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ امریکہ میں کرکٹ متعارف کرانے کا خیال دونوں کے ذہنوں میں ایک طویل عرصے سے تھا۔

بقول اُن کے، ’یہ سرزمین ہر کھلاڑی کو بڑی فراخدلی کے ساتھ سمو لیتی ہے۔ اس لئے، توقع ہے کہ جلد ہی کرکٹ امریکہ میں مقبول کھیل ثابت ہوگا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹسٹ کرکٹ میں ابھی وقت لگے گا۔ تاہم، ٹی 20 جیسے میچ تیزی سے مقبول ہوں گے۔ کرکٹ کے اسپانسرز نے بھی توقع کا اظہار کیا کہ امریکی عوام کرکٹ کی ضرور سرپرستی کریں گے اور یہ کھیل یہاں جلد ہی مقبولیت حاصل کرلے گا۔

اعلان کے مطابق، سچن ٹنڈولکر کی قیادت میں کھیلنے والی ورلڈ الیون میں وریندر سہواگ، ڈیلو ایس لکشمن، برائن لارا، سورو گنگولی، جے وردھنے، کارل ہوپر، معین خان، مرلی دھرن، گریم سوان، ایمبروس، پولوک، گیلن میک گرتھ، لینس کلوزنر اور شعیب اختر شامل ہیں۔ ادھر، شین وارن کی ورلڈ الیون میں: میتھو ہائیڈن، مائیکل وان، رکی پونٹنگ، جونٹی روڈس، جیکوس کیلی، اینڈریو سائمنڈ، کمار سانکاتارا، ثقلین مشتاق، ڈینیل ویٹوری، کوٹنی والس، وسیم اکرم، ایلن ڈونالڈ اور اجیت اگرکار شامل ہیں۔

اس طرح، امریکہ میں ٹی 20 کرکٹ متعارف کرانے والی ٹیم میں پاکستان کے چار کھلاڑی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 7 نومبر کو نیویارک میں میچ کے بعد اگلا میچ 11 نومبر کو ہوسٹن میں جب کہ تیسرا میچ 14 نومبر کو لاس انجلس میں کھیلا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG