امریکہ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والا پہلا ٹی ٹونٹی میچ پاکستان نے جیت لیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، مقررہ 20 اوروں میں چار وکٹوں کے نقصان پر 233 رنز بنائے۔ پاکستانی کھلاڑی عالیہ رزاق نے اپنے کیریر کی پہلی سینچری سکور کی۔
اننگ بریک کے بعد، بارش کے باعث میچ کے اورز کم کرکے 17 کر دیے گئے، جن میں امریکی ٹیم کو 203 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا، جب کہ امریکی ٹیم 17 اوروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر صرف 49 رنز بنا سکی۔
دوسرا میچ امریکی ایسٹڑن ٹائم کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع ہوا۔
پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو کامیاب ثابت ہوا۔
دوسرے میچ میں امریکی ٹیم پہلے بلے بازی کر رہی ہے اور اس نے اب تک 17 اوروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 49 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان نے اس میچ میں دو شاندار رن آوٹ کیے۔
پاکستان اور امریکہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے جارہے ہیں۔
پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے سے واپسی پر چھے دن کے لیے امریکہ میں رکی ہے۔ پاکستانی ٹیم کو اس دورے کی دعوت یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن نے دی تھی۔
یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کے خواتین ونگ کے چیرمین سید مسعود اختر چک کا کہنا ہے کہ یہ امریکی ٹیم کے لیے ایک بہت بڑا موقع ہے کہ آئی سی سی کی فل ممبر اور عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر کی پاکستانی ٹیم، امریکی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کے لیے امریکہ آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ان کی کئی برسوں کی خواہش پوری ہو گئی ہے اور چاہیں گے کہ مستقبل میں یہ پارٹنر شپ مزید آگے بڑھے۔
پاکستانی ٹیم کے کوچ معتصم رشید نے کہا پاکستان امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ امریکی ٹیم پاکستان ٓئے اور ہماری کلب لیول کی ٹیموں کے ساتھ گھیلے تاکہ امریکی کھلاڑیوں کو کھیل بہتر کرنے کا موقع ملے۔
بدھ کو دو میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم جمعرات کو اورلینڈو ڈزنی اور دیگر تھیم پارکس کی سیر کو جائیں گی جس کے بعد ہفتے کی شام وہ واپس پاکستان روانہ ہو جائیں گی۔