رسائی کے لنکس

پاکستان سے قاتل کو پھانسی نا چڑھانے کی درخواست


انسانی حقوق کی علم بردار بین الاقوامی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے حکومتِ پاکستان سے قتل کے ایک مجرم بہرام خان کی سزائے موت میں رعایت کرنے کی درخواست کی ہے۔

تنظیم کی ایشیا پیسیفک ڈائریکٹر کیتھرین بابر نے بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ نرمی ’’بلا تاخیر‘‘ہونی چاہیئے کیوں کہ سزا پر ہفتہ کو عمل درآمد ہونا ہے۔

’’بہرام خان کو پھانسی دی گئی تو پاکستان میں گزشتہ تقریباً چار برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا اور اس سے مزید پھانسیوں کا در کھل جائے گا۔ اس لیے صدر (آصف علی) زرداری فی الفور سزائے موت میں رعایت کریں۔‘‘

یہ بیان ایک ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب پاکستانی صدر نجی دورے پر لندن میں ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے 23 جون 2003ء کو بہرام خان کو مقامی وکیل محمد اشرف کا قاتل قرار دیتے ہوئے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

محتاط اندازوں کے مطابق اس وقت پاکستان میں 8,300 سے زائد افراد کو سزائے موت کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG