رسائی کے لنکس

سماجی فاصلے کے ساتھ یوم پاکستان کی تقریب


یوم پاکستان کے موقع پر واشنگٹن میں امریکی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی جا رہی ہے۔ 23 مارچ 2020
یوم پاکستان کے موقع پر واشنگٹن میں امریکی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی جا رہی ہے۔ 23 مارچ 2020

کرونا وائرس سے بچاؤ کے ماحول میں سوشل ڈیسٹنس یا سماجی فاصلے کے ساتھ واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے میں یوم قرارداد پاکستان کی تقریب منعقد ہوئی اور پرچم کشائی کی گئی۔

انتہائی سادہ تقریب میں پرچم کشائی کے بعد صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں قوم کو ازادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کشمریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اور لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ متحد ہو کر کرونا وائس کی وبا کا مقابلہ کریں۔

تقریب سے خطاب میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے دنیا بھر میں بالخصوص امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کو آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس حالیہ بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہو جائیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ میں کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انھوں نے ان پاکستانی امریکی مخیئر حضرات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو کھانا اور راشن تقسیم کرکے اپنے دیگر ضرورت مند متاثرہ امریکیوں کی مدد کر رہے ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث تقریب میں صرف سفارتخانہ کے اعلی حکام کو ہی مدعو کیا گیا تھا جو تین تین میٹر کے فاصلے پر کھڑے ہو کر تقریب میں شریک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG