رسائی کے لنکس

ایئر کینیڈا نے اپنے پانچ ہزار کارکن برطرف کر دیے


ایئر کینیڈا کا ایک مسافر طیارہ، فائل فوٹو
ایئر کینیڈا کا ایک مسافر طیارہ، فائل فوٹو

کینیڈا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی، ایئر کینیڈا پانچ ہزار ملازمین کو عارضی طور پر برطرف کر رہی ہے، کیونکہ مختلف روٹس پر مسافروں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایئر کینیڈا کیلئے کینیڈین یونین آف پبلک ایمپلائیز کے سربراہ ویزلے لی سوسکی کا کہنا ہے کہ کمپنی 3600 ملازمین اور 1500 سے زیادہ فلائٹ اٹینڈنٹ عارضی طور پربرطرف کر رہی ہے۔

یہ برطرفیاں یکم اپریل سے نافذ العمل ہوں گی اور اس سے 60 فیصد کے قریب فلائٹ اٹینڈنٹ متاثر ہوں گے۔ ایئر کینیڈا کا کہنا ہے کہ 31 مارچ سے وہ امریکہ اور دیگر ممالک کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کر رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جب یہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع ہوں گی تو برطرف ملازمین کو دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر طلب کر لیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات نے دبئی میں دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کو دو ہفتوں کیلئے بند کر دیا ہے تا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ دبئی سے یورپ کے مسافر،ایشیا اور آسٹریلیا کیلئے پروازیں لیتے ہیں۔ اس کے بند ہونے سے دنیا بھر کے مسافر متاثر ہوں گے۔

کم خرچ والی ایسٹر جیٹ، جنوبی کوریا کی پہلی فضائی کمپنی ہو گی جو اپنی تمام پروازیں منسوخ کر رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مانگ میں کمی ہوئی ہے اور وہ عارضی طور پر اپنی اندرونِ ملک پروازوں میں بھی 25 اپریل تک سے کمی کر رہی ہے۔ اس سے پہلے، جنوبی کوریا کی ایئر سیول، ایئر بوسان اور ٹی اے نے بھی اپنی بہت سی بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی تھیں۔

جہاز ساز کمپنی ایئر بس نے اپنے حصہ داروں کو منافع کی ادائیگی روک دی ہے اور کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی خسارے سے نمٹنے کیلئے پندرہ ارب یوروز اکٹھا کیے ہیں۔

تیل کی رائل ڈچ شیل کمپنی نے تیل کی قیمتوں میں کمی اور وائرس کی وجہ سے ہونے والے مالی نقصان سے نمٹنے کیلئے آئندہ بارہ ماہ کیلئے، اپنی سرگرمیوں پر اٹھنے والے اخراجات میں تین سے چار ارب ڈالر کم کر دی ہے۔ کمپنی نے اپنے اخراجات کو بھی 25 ارب ڈالر سے گھٹا کر 20 ارب ڈالر کر دیا ہے۔

یورپ اور ایشیا میں میں بازارحصص میں مندی کے بعد، امریکہ میں بھی اسٹاک مارکیٹ مین تین فیصد گراوٹ دیکھنے میں آئی۔

پیر کے روز ایشیائی منڈی میں حصص کی قیمتیں گرنے سے پیرس، فرینکفرٹ اور لندن میں بھی اسٹاک کی قیمتیں گرنا شروع ہو گئیں۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور جاپان کے عہدیداروں کی جانب سے ٹوکیو گیمز کو منسوخ کرنے کے اشاروں کے بعد، جاپان کے اسٹاک ایکسچینج میں بھی 225 انڈیکس کی کمی ہوئی۔

XS
SM
MD
LG