رسائی کے لنکس

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

اتوار کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

زمبابوے کی جانب سے شان ولیمز 75 جب کہ برینڈن ٹیلر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے اسپنرر افتحار احمد نے 10 اوورز میں 40 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے 207 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 36 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم 77 جب کہ امام الحق 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

شاندار کارکردگی پر افتحار احمد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز اس لیے بھی اہم ہے کیوں کہ سیریز جیتنے والی ٹیم کو ملنے والے پوائنٹس ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG