رسائی کے لنکس

پاکستان کرکٹ کے نشریاتی حقوق پی ٹی وی اسپورٹس کو مل گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے کے اسپورٹس چینل پی ٹی وی اسپورٹس نے تین سالہ براڈ کاسٹ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ کو 20 کروڑ ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

اس سلسلے میں پی سی بی نے آئی میڈیا کمیونیکیشن سروسز کے ساتھ کیبل ڈسٹری بیوشن کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

معاہدے کے تحت پی ٹی وی اسپورٹس کو نہ صرف مقامی ٹورنامنٹس بلکہ پاکستان کی ہوم سیریز کے نشریاتی حقوق بھی حاصل ہوں گے۔

پاکستان کی ہوم سیریز کے لیے 'ٹین اسپورٹس' کے پاس پانچ سال سے نشریاتی حقوق تھے جن کی میعاد رواں سال کے آغاز پر ختم ہو گئی تھی۔

بدھ کو دونوں معاہدوں پر دستخط کے لیے منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن وزیرِ اعظم عمران خان بھی موجود تھے۔ دونوں کے درمیان براڈکاسٹ کا یہ معاہدہ 2020 سے 2023 تک جاری رہے گا۔

سال 2023 تک جاری رہنے والے معاہدے کا پہلا اسائنمنٹ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ہو گا۔ 30 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کی پروڈکشن اور دیگر تیکنیکی معاونت پی ٹی وی کے ذمے ہو گی۔

ملئے پاکستان کے ’ٹاپ ٹین‘ کرکٹرز سے
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:54 0:00

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی براڈ کاسٹ ڈیل ہے جس سے بورڈ کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ معاہدے کو حتمی شکل دینے پر پی ٹی وی اور آئی میڈیا کمونیکیشن سروسز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

گزشتہ تین دہائیوں میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستان میں پاکستان کرکٹ کے نشریاتی حقوق صرف اور صرف پاکستانی براڈکاسٹرز کو دیے گئے ہیں۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت پی ٹی وی اسپورٹس اپنی نشریات میں جدت لانے کے لیے اقدامات کرے گا۔ پی ٹی وی اسپورٹس کو ایچ ڈی فارمیٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ پہلے ہی تیار ہے۔

XS
SM
MD
LG