رسائی کے لنکس

افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی


پاکستان کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے سفارت خانے میں تعینات ناظم الامور کو طلب کر کے ایک روز قبل سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ پر احتجاج کیا ہے۔

پیر کو پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر سرحد پار سے عسکریت پسندوں کے حملے میں پاکستانی فوج کے ایک افسر کیپٹن جنید سمیت دو اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے۔

پاکستانی فوج کے مطابق جوابی کارروائی میں 10 حملہ آور بھی مارے گئے۔

پاکستان کا موقف رہا ہے کہ پاکستان سرحد کے قریب افغانستان کے سرحدی علاقوں میں کابل حکومت کی عمل داری نہ ہونے کے برابر ہے اور اس کا عسکریت پسند فائدہ اٹھاتے ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ افغان حکومت اس بارے میں فوری اقدامات کرے اور سرحدی نگرانی کو بہتر بنائے تاکہ ایسے حملوں کو روکا جا سکے۔

افغان حکام کہتے رہے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

بلکہ کابل کا شکوہ رہا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں جہاں سے وہ افغانستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG