ایک مسلح شخص نے بحرالکاہل کی ساحلی امریکی ریاست، اوریگن کے ایک کمیونٹی کالج میں فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق، روزبرگ، جہاں یہ واقع پیش آیا، ’امپکوا کمیونٹی کالج‘ میں 3000 سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔
پولیس کے مطابق، انھوں نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بارے میں انھیں یقین ہے کہ وہ فائرنگ میں ملوث ہے۔
تاہم پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔
علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔
فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا۔ حکام نے مقامی اسپتالوں کو زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے مستعد کر دیا ہے۔
پورٹ لینڈ سے 180 میل کے فاصلے پر واقع اس امپکو کمیونٹی کالج ایک پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہے، ڈگلس کاونٹی پولیس کمشنر چیرس بوائس کے مطابق ملزم شوٹر پولیس کی تحویل میں ہے ،
زخمیوں کو کالج کے مختلف کلاس رومز سے نکال کر اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔
سی این این کے مطابق واقعہ کی اطلاع واشنگٹن میں صدر اوباما کو دیدی گئی اور انھیں صورتحال سے آگاہ رکھا جارہا ہے۔