رسائی کے لنکس

کلیولینڈ: پروفیسر کا قتل، ساتھی پر شبہ


فائل
فائل

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی تاریخ کے معاون پروفیسر ایتھن شِمت کی ہلاکت کے الزام میں یونیورسٹی کے ایک اور ملازم، شنون لیمب کو تلاش کیا جارہا ہے۔ ایتھن کو کیمپس کی ایک عمارت میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا

مسی سیپی کی ڈیلٹا اسٹیٹ یونیورسٹی میں تاریخ کے ایک پروفیسرگولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے، اور پولیس کے مطابق، حملے کا شبہ اُسی تعلیمی ادارے میں جغرافیہ اور سماجی سائنس کے انسٹرکٹر پر کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکی تاریخ کے معاون پروفیسر ایتھن شِمت کی ہلاکت کے الزام میں یونیورسٹی کے ایک اور ملازم، شنون لیمب کو تلاش کیا جارہا ہے۔ ایتھن کو کیمپس کی ایک عمارت میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

شوٹنگ کی اطلاع کے بعد مسی سیپی کے شہر کلیولینڈ میں واقع یونیورسٹی کے طلبا اور عملہ کئی گھنٹوں تک محصور رہا، چونکہ گولی چلنے کے واقع کے بعد،پولیس نے اسکول کی راہگزر کو بند کر دیا تھا۔

کلیولینڈ پولیس سربراہ، چارلس بسٹر بنگھام نے شام کو ایک اخباری کانفرنس کو بتایا کہ حکام کا خیال ہے کہ لیمب کیمپس میں موجود نہیں ہے۔

بقول اُن کے، ’ہم کسی پہلو کو نظرانداز نہیں کرنا چاہتے‘۔

بنگھام نے شمٹ کی ہلاکت کے سلسلے میں لیمب کے ملوث ہونے کے سوال پر کوئی جواب نہیں دیا۔

پولیس سربراہ نے کہا کہ تفتیش کار اس امکان پر اُس کی تلاش کر رہے ہیں، کیونکہ، بقول اُن کے، وہ گوئٹر کے علاقے میں ہونے والی قتل کی ایک واردات میں ملوث بتایا جاتا ہے۔ گوئٹر کا قصبہ، ڈیلٹا اسٹیٹ کے جنوب میں پانچ سے چھ گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے۔

XS
SM
MD
LG