رسائی کے لنکس

سوچی: کراس کنٹری رلے ریس، ناروے نے طلائی تمغہ جیتا


امریکہ کے ٹیڈ لگیتی
امریکہ کے ٹیڈ لگیتی

بدھ ہی کے روز، مردوں کے ’جائنٹ سلولم‘ مقابلے میں امریکی اسکیئر، ٹیڈ لگیتی نے سونے کا تمغہ جیتا۔ اُدھر فرانس کے اسٹیو مزیلر نے چاندی اور ایک اور فرانسسی، الیکسز پِنٹو نے تانبے کا تمغہ اپنے نام کیا

ناروے سے تعلق رکھنے والی ’کراس کنٹری‘ کی سُپر اسٹار، ماریت جورگن نے بدھ کے روز سوچی کھیلوں میں اپنے کیریئر کا پانچواں طلائی تمغہ جیتا۔

وہ اور اُن کی ٹیم کی دوسری رُکن، اِنگلڈ فلستاگ اوسٹبرگ نے خواتین کی ’رِلے ریس‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جہاں دو خواتین پر مشتمل ٹیمیں تین متبادل ’اسپرنٹس‘ میں کارکردگی پیش کرتی ہیں۔ فِنلینڈ نے چاندی جب کہ سویڈن نے تانبے کا تمغہ حاصل کیا۔

جورگن نے پہلے ہی سوچی میں’اسکیتھیان‘ مقابلے میں تمغہ جیتا تھا، جب کہ 2010ء میں وینکوور میں ہونے والے کھیلوں میں اُنھوں نے تین عدد طلائی تمغے حاصل کیے تھے۔

مردوں کے ’کراس کنٹری‘ اسپرنٹ میں، فِنلینڈ نے جرمنی کی ہار کا فائدہ لیتے ہوئے، طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ سامی جوجارری اور لیو نسکان پر مشتمل فِنلینڈ کی جوڑی نے سبقت کے جھنڈے گاڑے۔ ادھر، روس نے چاندی اور سویڈن نے تانبے کے تمغے جیتے۔

بدھ ہی کے روز، مردوں کے ’جائنٹ سلولم‘ مقابلے میں امریکی اسکیئر، ٹیڈ لگیتی نے سونے کا تمغہ جیتا۔ اُدھر فرانس کے اسٹیو مزیلر نے چاندی اور ایک اور فرانسسی، الیکسز پِنٹو نے تانبے کا تمغہ اپنے نام کیا۔

سوٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والی، پیٹریسیا کومر نے خواتین کے ’پیرالیل جائنٹ سلولم سنوبورڈنگ‘ ایونٹ جیتا؛ جب کہ روس کے وِک وائلڈ نے مردوں کے مقابلے میں سبقت حاصل کی۔

چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی، مارٹینا سبلیکووا نے خواتین کی 5000میٹر ’اسپیڈ اسکیٹنگ‘ کے مقابلےمیں اپنے اولمپک ریکارڈ کا دفاع کیا، جِس میں اُنھیں چھ منٹ اور 51 سیکنڈ کا ریکارڈ ٹائم لگا۔ ڈینمارک نے دونوں، چاندی اور تانبے کے تمغے جیتے۔
XS
SM
MD
LG