رسائی کے لنکس

سوچی: ’پُسی رائیٹ‘ کی ارکان کی گرفتاری کے بعد رہائی


حکام نے اِن دو خواتین کے خلاف کوئی نئے الزامات عائد نہیں کیے، جو حکومت روس کی سخت ناقد خیال کی جاتی ہیں

روس کے ’پُسی رائیٹ‘ گروپ سے تعلق رکھنے والے ’پَنک راک‘ کی دو ارکان، جنھیں سوچی کی پولیس نے حراست میں لیا تھا، اُنھیں آج سرمائی اولمپکس کے مرکز میں رہا کیا گیا۔

نادیزدا تولوکونیکووا اور ماریا الیخینا کو منگل کے روز رہا کیا گیا، جس سے قبل ایک ہوٹل میں ہونے والی مبینہ چوری کے سلسلے میں اُن سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام نے اِن دو خواتین کے خلاف کوئی الزامات عائد نہیں کیے، جو حکومت روس کی سخت ناقد خیال کی جاتی ہیں۔

منگل کے روز جن دیگر چھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، اُنھیں بھی رہائی دی گئی۔

اس سے قبل منگل ہی کو، تولو کونیکووا نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ اُنھیں اور الیخینا کو مرکزی سوچی سے حراست میں لیا گیا، جب کہ اُن کے خلاف الزامات کی وضاحت نہیں کی گئی۔ اُن کا کہنا ہے کہ وہ کسی احتجاج میں ملوث نہیں تھیں۔

دونوں خواتین کو دو برس کی حراست کے بعد حالیہ دِنوں میں ہی رہا کیا گیا تھا۔ اُن پر غنڈہ گردی کا الزام تھا، جنھوں نے ماسکو کی مرکزی روسی قدامت پسند کلیسا کے سامنے مذہب اور حکومت کے خلاف احتجاجی کلام گایا تھا۔

دسمبر میں دی جانے والی اِس عام معافی کے بعد، وہ یورپ اور امریکہ کا دورہ کرچکی ہیں۔
XS
SM
MD
LG