روس کی ایک اپیل کورٹ نے خواتین گلوکاروں کے گروپ پنک راک بینڈ کی ایک گلوکارہ کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے باقی دو کی سزا برقرار رکھی ہے۔
اس سے قبل روس کی ایک عدالت نے ماسکو کے ایک گرجاگھر میں بلااجازت احتجاج کرنے پر بینڈ کی تینوں گلوکارواؤں کو قیدکی سزائیں سنائی تھیں۔
ماسکو سٹی کورٹ کے جج نے یکاترینا ساموتسوچ کی سزا یہ کہتے ہوئے معاف کردی کہ انہیں اپنی ساتھیوں کے ساتھ گرجاگھر میں احتجاجی نغمہ گانے سے پہلے محافظوں نے باہر نکال دیا تھا۔
لیکن عدالت نے ماریا الیوکوہنا اور نادیزہداتولوکونیکوویاکی دوسال کی سزائیں برقرار رکھیں۔
تینوں گلوکاراؤں کو بدنیتی پر مبنی مذہی منافرت پھیلانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔بدھ کو اپنی سماعت کے موقع پر انہوں نے عدالت میں یہ موقف اختیار کیا کہ ان کی فی البدیہ گلوکاری سیاسی نوعیت کی تھی اور اس کا مقصد مذہب پر حملہ کرنا نہیں تھا۔
ان تینوں کو روس کے سب سے معروف قدامت پسند گرجا گھر میں پرفارمنس کے بعد جنوری میں گرفتار کیا گیاتھا۔
روس کے وزیر اعظم دیمتری میدویدیف نے کہاہے کہ گلوکاراؤں کی دی گئی سزائیں بہت سخت ہیں ۔ جب کہ صدر ولادی میر پٹن حال ہی میں یہ کہہ چکے ہیں کہ عدالتی فیصلہ درست ہے۔