رسائی کے لنکس

رافیل نڈال یوایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے


اسپین سے تعلق رکھنے والے ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال مردوں کے یوایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ یہ پانچواں موقع ہے جب وہ یوایس اوپن کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ اس سے پہلے وہ چار مرتبہ یوایس اوپن اور اب تک 18 گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں۔

جمعہ کی رات انہوں نے سیمی فائنل میچ میں اٹلی کے کھلاڑی میٹو بیریٹینی کو سات۔چھ، چھ ۔چار اور ایک۔چھ سے شکست دی۔

فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں رافیل کا مقابلہ روسی کھلاڑی ڈینیل میدویدیف سے ہو گا۔

ڈینیل میدویدیف بلغاریہ کے گرگور دیمیتروف کو دوسرے سیمی فائنل میں سات چھ، سات چھ، چھ چار اور چھ تین سے شکست دے کر فائنل میں پہنچے ہیں۔

نڈال میچ جیتنے کے بعد ڈینیل میدویدیف سے ہاتھ ملاتے ہوئے
نڈال میچ جیتنے کے بعد ڈینیل میدویدیف سے ہاتھ ملاتے ہوئے

میدویدیف 2005 کے بعد گرینڈ سلام فائنل میں پہنچنے والے پہلے روسی کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل مارات صافیہ 2005 میں آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچے تھے۔

سیمی فائنل میچ جیتنے کے بعد نڈال کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ پھر فائنل میں پہنچنا میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے کیوں کہ اس سیزن کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا۔

چار مرتبہ یوایس اوپن ٹائٹل جیتنے والے نڈال نے کہا ہے کہ وہ فائنل کے لیے سخت پریکٹس کریں گے۔

ڈینل میدویدیف اور نڈال گزشتہ ماہ ہونے والے مونٹریال اوپن کے فائنل میں بھی ایک دوسرے کے مقابل تھے تاہم نڈال فائنل جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

مانٹریال اوپن کے ایک ہفتہ بعد ڈینیل میدویدیف نے سنسناٹی اوپن جیت لیا تھا تاہم اس میں نڈال نے حصہ نہیں لیا تھا۔

XS
SM
MD
LG