رسائی کے لنکس

بھارت میں ٹرین کی اسکول بس کو ٹکر، 13 بچے ہلاک


حادثے کے بعد اسکول بس کے گرد لوگ جمع ہیں
حادثے کے بعد اسکول بس کے گرد لوگ جمع ہیں

حادثہ جمعرات کی صبح ایک ریلوے پھاٹک پر پیش آیا جہاں ٹرین کے گزرنے کے وقت گاڑیوں کو روکنے کے لیے کوئی اہلکار تعینات نہیں تھا۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک اسکول بس اور ٹرین میں تصادم سے 13 بچے ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق حادثہ جمعرات کی صبح ایک ریلوے پھاٹک پر پیش آیا جہاں ٹرین کے گزرنے کے وقت گاڑیوں کو روکنے کے لیے کوئی اہلکار تعینات نہیں تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اسکول بس میں کل 22 بچے سوار تھے جو حادثے کے وقت اسکول جارہے تھے جب ان کی بس سیون – گورکھ پور مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔

بھارت میں گزشتہ ڈھائی ہفتوں کے دوران اسکول کے طلبہ کو پیش آنے والا یہ دوسرا بڑا ٹریفک حادثہ ہے۔

اس سے قبل نو اپریل کو شمالی ریاست ہماچل پردیش میں ایک اسکول بس کھائی میں گرنے سے 24 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارت میں مناسب حفاظتی انتظامات، انفراسٹرکچر اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث ہر سال ہزاروں افراد مختلف حادثات میں لقمۂ اجل بن جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG