رسائی کے لنکس

بھارت: بس کے حادثے میں 30 سے زیادہ افراد ہلاک


راجستھان کے علاقے سوائی مادھوپور کے قریب دریائے بناس میں گرنے والی بس کو نکالنے کی کوشش کی کا رہی ہے۔ 23 دسمبر 2017
راجستھان کے علاقے سوائی مادھوپور کے قریب دریائے بناس میں گرنے والی بس کو نکالنے کی کوشش کی کا رہی ہے۔ 23 دسمبر 2017

بھارت کے مغربی حصے میں ہفتے کے روز مسافروں سے بھری ایک بس دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 32 مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بس میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری ہوئی بس نے آگے جانے والی ایک گاڑی کو ٹیک اور کرنے کی کوشش میں اپنی رفتار بڑھائی ، لیکن ڈرائیور بس پر کنڑول نہ رکھ سکا اور بس پل سے ٹکرانے کے بعد دریا میں گر گئی۔

یہ سانحہ بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک دریا میں سے 32 نعشیں نکالی جا چکی ہیں اور مزید لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

اس حادثے میں کم ازکم 10 مسافر زخمی بھی ہوئے ۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بس کا ڈرائیور زندہ بچ گیا ہے یا وہ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

سڑکوں کے حادثات کے اعتبار سے بھارت کا ریکارڈ دنیا بھر میں سب سے خراب ہے۔ایک اندازے کے مطابق جنوبی ایشیا کے اس ملک میں ہر سال سڑکوں کے حادثات میں ایک لاکھ 10 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ تک افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG