رسائی کے لنکس

چکوال: بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

بس کوہاٹ سے رائیونڈ جا رہی تھی اور اس پر سوار مسافر مذہبی اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے کم ازکم 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ بدھ کی شب ڈھوک پٹھان نامی علاقے میں پیش آیا۔

بتایا جاتا ہے کہ بس کوہاٹ سے رائیونڈ جا رہی تھی اور اس پر سوار مسافر مذہبی اجتماع میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

زخمی ہونے والوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم پاکستان میں ہر سال ٹریفک حادثات میں ہزاروں افراد موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ان حادثات کی عمومی وجہ سڑکوں کی خراب حالت، گاڑیوں کی نامناسب دیکھ بھال اور غیر محتاط ڈرائیونگ بتائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے مختلف علاقے ان دنوں فضائی آلودگی کے باعث پیدا ہونے والی دھند یا ’اسموگ‘ کی لپیٹ میں ہیں۔

اسموگ کے سبب حالیہ دنوں میں اہم شاہراہوں پر کئی حادثات ہوئے ہیں جب کہ اس صورت حال کے سبب ٹریفک کی روانی کے علاوہ فضائی پروازوں کو شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

XS
SM
MD
LG