رسائی کے لنکس

بھارت: ریل گاڑی سے ٹکرا کر پانچ ہاتھی ہلاک


بھارتی ریاست آسام میں ایک ہاتھی سڑک عبور کر رہا ہے اور بس اس کے انتظار میں رکی ہوئی ہے۔ فائل فوٹو
بھارتی ریاست آسام میں ایک ہاتھی سڑک عبور کر رہا ہے اور بس اس کے انتظار میں رکی ہوئی ہے۔ فائل فوٹو

سن 2011 کی گنتی کے مطابق آسام میں 56 سو سے زیادہ جنگلی ہاتھی موجود تھے، جو بھارت کے کسی بھی علاقے کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

بھارت میں ریل گاڑی کے ساتھ ہاتھیوں کی ٹکر میں پانچ ہاتھی ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ بھارتی ر ریاست آسام کے اس علاقے میں پیش آیا جو چائے کے باغات کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔

بھارتی عہدے داروں نے پیر کے روز بتایا کہ حادثے کے وقت جنگلی ہاتھیوں کا ایک قافلہ ریلوے لائن عبور کر رہا تھا۔

آسام بھارت کا وہ علاقے جہاں بڑے پیمانے پر جنگلی ہاتھی پائے جاتے ہیں۔

آسام کے محکمہ جنگلات کے سربراہ وکاس براہما نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پانچوں ہاتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہتھنی بھی تھی جس کے پیٹ میں بچہ تھا۔

براہما نے بتایا کہ آسام کے اس علاقے میں زیادہ تر چائے کے باغات ہیں اور جنگلی ہاتھیوں کے گروہ عموماً اس طرف نہیں آتے اور وہ گھنے جنگلات میں ہی رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلات کے اہل کاروں کو معلوم نہیں تھا کہ ہاتھیوں کا ایک گروپ اس علاقے میں کی جانب نکل گیا ہے۔

ریلوے حکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے جس میں ٹرین کے ڈارئیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ریلوے لائن عبور کرنے والے ہاتھیوں سے چوکس رہیں۔

سن 2011 کی گنتی کے مطابق آسام میں 56 سو سے زیادہ جنگلی ہاتھی موجود تھے، جو بھارت کے کسی بھی علاقے کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس سال آسام میں 60 سے زیادہ ہاتھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئیں کیونکہ اکثر کاشت کاروں نے اپنے باغات کو جنگلی جانوروں سے بچانے کے لیے ان کے گرد برقی باڑ لگا رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG