رسائی کے لنکس

امریکی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری خاتون نے جیت لی


امریکی کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری
امریکی کی تاریخ کی سب سے بڑی لاٹری

لاٹری جیتنے والی 53 سالہ خاتون میوس وان کزیک ریاست میساچوسٹس  کے ایک اسپتال میں کام کرتی تھیں لیکن اب انہوں نے یہ ملازمت چھوڑ دی ہے۔

ایک امریکی خاتون پر قسمت اتنی مہربان ہوئی کہ 75 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی لاٹری اس کے نام ہوگئی۔

امریکہ میں کسی ایک شخص کو ملنے والی یہ سب سے بڑی انعامی رقم ہے۔

لاٹری جیتنے والی 53 سالہ خاتون میوس وان کزیک ریاست میساچوسٹس کے ایک اسپتال میں کام کرتی تھیں لیکن اب انہوں نے یہ ملازمت چھوڑ دی ہے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اسپتال والوں کو فون کر کے بتا دیا ہے کہ اب میں نوکری کرنے نہیں آ رہی۔

وانکزیک کے دو بچے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ وہ کئی عشروں تک ارب پتی رہیں گی اور ان کی باقی ماندہ زندگی آرام سے گذرے گی۔

لاٹری جیتنے والا دو طریقوں سے انعامی رقم وصول کر سکتا ہے۔ یا تو وہ یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ 30 برسوں میں 29 سالانہ قسطوں میں رقم وصول کرے۔ اس طریقے سے اسے نسبتاً زیادہ رقم ملتی ہے۔

لاٹری جیتنے والے کے پاس یک مشت انعام حاصل کرنے کا بھی آپشن موجود ہوتا ہے لیکن اس طرح اسے کم رقم ملتی ہے۔ مثال کے طور پر اگر انعام 70 کروڑ ڈالر ہو تو اسے یک مشت 44 کروڑ 30 لاکھ مل سکتے ہیں جس میں سے تقریباً 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا ٹیکس بھی اسے پیشگی ادا کرنا ہوگا۔

XS
SM
MD
LG