رسائی کے لنکس

پاور بال جیکٹ پاٹ لاٹری کی قرعہ اندازی آئندہ ہفتے ہوگی


بدھ کو امریکہ کی 44 ریاستوں، واشنگٹن، پورٹوریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں اس لاٹری کی قرعہ اندازی ہوگی جس کا انعام ایک ارب تیس کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

امریکہ کی اس حیرت انگیز پاور بال جیک پاٹ لاٹری کے انعام کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ یہ ریکارڈ سطح تک یعنی "ایک ارب ڈالرسے زائد" تک پہنچ سکتا ہے کیونکہ اس کی ہفتے کو ہونے والی قرعہ انداز میں کوئی بھی ٹکٹ ان چھ نمبروں کے مطابق نہیں تھا جو 32، 16،19،57 اور پاور بال نمبر 13 تھے۔

اس قرعہ اندازی کا اہتمام کرنے والی ملٹی اسٹیٹ لاٹری ایسوسی ایشن کے مطابق 94 کروڑ98 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیتنے کا امکان 29 کروڑ 22 لاکھ میں سے ایک تھا۔

بدھ کو امریکہ کی 44 ریاستوں، واشنگٹن، پورٹوریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں اس لاٹری کی قرعہ اندازی ہوگی جس کا انعام ایک ارب تیس کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

لاٹری کے انعام کی رقم گزشتہ نومبر کے بعد سے اس وقت بڑھنا شروع ہوئی جب چار کروڑ ڈالر کی رقم کی قرعہ اندازی میں بھی کوئی یہ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

امریکہ میں اب تک سب سے بڑا جیک پاٹ انعام مارچ 2012 میں جیتا گیا جو کہ 65 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا تھا جو ٹکٹ خریدنے والے تین افراد نے مشترکہ طور پر حاصل کیا۔

جیک پاٹ لاٹری جینتے والے 60 دن کے اندر یہ انعام حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں اس بات کا اختیار ہے کہ یا تو وہ پورا انعام نقد حاصل کرلیں یا وہ آئندہ 29 سال کے عرصے کے دوان یہ انعام قسطوں میں وصول کر سکتے ہیں

XS
SM
MD
LG