رسائی کے لنکس

پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچ، لاہور میں تیاریاں مکمل


 ورلڈ الیون کے دورے کے موقع پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں گھڑ سوار پولیس گشت کر رہی ہے۔ ستمبر 2017
ورلڈ الیون کے دورے کے موقع پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں گھڑ سوار پولیس گشت کر رہی ہے۔ ستمبر 2017

کنور رحمان خان

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پلے آف میچوں کے لیے منتظمین نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔
پاکستان میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے دو پلے آف میچ کھیلے جائینگے۔

میچوں کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف، ہوٹل اور ٹیموں کے روٹ پر فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ میں پنجاب پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

فلیگ مارچ کے بعد ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو اس طرح ترتیب دیا جا رہا ہے جس سے میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین اور عام شہریوں کو مشکلات کم سے کم ہو۔

ہماری کوشش ہو گی کہ ہر مشکوک شخص پر نظر رکھی جائے۔ اپنی نفری اس طرح سے تعینات کی جائے کہ شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا ہو اور وہ اطمینان سے میچ دیکھ سکیں۔

قدافی اسٹیڈیم میں سکیورٹی کے انتظامات
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:28 0:00

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں ہونے والے میچوں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ آہستہ آہستہ واپس آ رہی ہے۔

یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ اب لاہور کے بعد کراچی میں بھی کرکٹ میچ ہونگے۔ اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان کے حفاظتی انتظامات پر اعتماد بحال ہو۔

لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل تھری کے میچوں بارے سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہوتی ہے جب یہاں کرکٹ کے میدان آباد ہوتے ہیں۔

پی سی بی، سابق ٹیسٹ کھلاڑی اور فرنچائز مالکان کی کوشش ہے کہ تمام کھلاڑیوں کو کرکٹ دوست ماحول ملے اور اس سلسلے میں سیکورٹی ادارے بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل تھری میں شامل تمام چھ ٹیمیں اپنے دس دس میچ کھیل چکی ہیں۔ جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے نمبر پر، کراچی کنگز دوسرے نمبر پر، پشاور زلمی تیسرے نمبر پر اور کوئٹہ گلیڈئیٹر چوتھے نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل تھری کے دونوں میچ رواں ماہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی مصنوعی روشنیوں میں20 اور 21مارچ کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

XS
SM
MD
LG