رسائی کے لنکس

ویسٹ انڈیز کا دورۂ پاکستان طے، تین ٹی20 میچ کراچی میں ہوں گے

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل اور الزاری جوزف میچ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل اور الزاری جوزف میچ جیتنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو

سن2015ء سے اب تک صرف زمبابوے، ورلڈ الیون اور سری لنکا نے حال ہی میں مختصردورہ کیا تھا جس میں محدود اوورز کے میچز کھیلے گئے۔ یہ تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہوئے تھے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کے تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

2009ء میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملوں کے بعد کراچی میں یہ پہلی بین الاقوامی کرکٹ سیریز ہوگی۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمن نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے دورے کیلئے دن رات کوشاں تھے جسے اب حتمی شکل دے دی گئی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم، دو اور چار اپریل کو تین میچز کھیلنے پر رضامند ہوگئی ہے لیکن یہ تمام میچز کراچی میں ہوں گے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم کراچی کو کرکٹ کے نقشے پر دوبارہ واپس لانا چاہتے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘ کے مطابق پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تعطل کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی تمام ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی ہیں.

سن2015ء سے اب تک صرف زمبابوے، ورلڈ الیون اور سری لنکا نے حال ہی میں مختصردورہ کیا تھا جس میں محدود اوورز کے میچز کھیلے گئے۔ یہ تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہوئے تھے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل سیزن تھری کا فائنل بھی ہونے جارہا ہے جس کے لئے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG