رسائی کے لنکس

متنازع جزیرے پر جنوبی کوریا کی جنگی مشق


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جنوبی کوریا کی فورسز نے بدھ کو یونگ پیونگ جزیرے پر جنگی مشق کی جس کے دوران گولہ بارود کا بھی استعمال کیا گیا۔

وزارت دفاع کے مطابق مشق کا آغاز صبح کے وقت ہوا اور یہ دوپہر کو اختتام پذیر ہوئی۔

گذشتہ سال نومبر میں یونگ پیونگ جزیرے پر ہونے والی ایسی ہی مشقوں کے بعد شمالی کوریا نے جزیرے پر 100 سے زائد گولے داغے تھے، جن سے جنوبی کوریا کے دو فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

پیونگ یانگ نے دسمبر میں ہونے والی ایک الگ جنگی مشق کا بھی سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی۔ نوے منٹ تک جاری رہنے والی مشق کے دوران جنوبی کوریا کی فورسز نے یونگ پیونگ جزیرے سے تقریباً 1,500 گولے داغے تھے۔

XS
SM
MD
LG