کوہستان میں آنے والے برساتی طوفان میں ہلاکتوں کی غیرسرکاری تعداد 30بتائی جاتی ہے، جب کہ آفات سے نمبردآزما ہونے والےقومی ادارے ’این ڈی ایم اے‘ کے مطابق 16افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جمعرات کو ’وائس آ ف امریکہ‘ سے گفتگو میں ادارے کے ترجمان، احمد کمال نے بتایا کہ اموات کی یہ تعداد مقامی حکام سے تصدیق کے بعد مرتب کی گئی ہے۔
’فلیش فلڈ‘ کے بارے میں ایک سوال پر، ترجمان نے بتایا کہ فلیش فلڈ مانیٹرنگ کا نظام موجود نہیں ہے، لہٰذا جہاں جہاں فلیش فلڈ آتےہیں وہاں مقامی انتظامیہ کے لوگوں اور کمیونٹیز کے درمیان رابطے پر انحصار کیا جاتا ہے۔ دوسری طرف اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ ٴ موسمیات نے کئی روز قبل اپنی پیش گوئی میں طوفانی برسات کی اطلاع دی تھی۔
اُنھوں نے بتایا کہ تیز بارش بند ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے کوہستان کے متاثرہ علاقے میں کھانے پینے کی اشیاٴ کے ساتھ ساتھ فرسٹ ایڈ کی تمام چیزیں پہنچائی گئ ہیں۔
آڈیو رپورٹ سنیئے: