کینیا میں عینی شاہدین نے کہا ہے کہ دارالحکومت نیروبی میں ایندھن کی ایک پائپ لائن میں دھماکے سے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے اور اس کے بعد بھڑکنے والی آگ کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر سکتی ہے، جب کہ متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ دھماکا پیر کو لُنگا لُنگا نامی صنعتی علاقے میں ہوا جس کے اطراف میں انتہائی گنجان آباد سینائی علاقے ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ پائپ لائن سے ایندھن کا رساؤ ہو رہا تھا اور لوگوں کی بڑی تعداد اسے اکٹھا کرنے کے لیے وہاں جمع ہو گئی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا سلگھتے ہوئے سگریٹ کی وجہ سے ہوا۔