رسائی کے لنکس

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 10 افراد قتل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز ہونے والے فائرنگ کے مختلف واقعات سمیت لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

پاکستان کےسب سے بڑے اور اہم تجارتی شہر کراچی میں فائرنگ سے 10 افراد قتل کر دئے گئے۔ ہفتے کے روز ہونےوالے فائرنگ کے مختلف واقعات سمیت لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری رہا۔ شہر میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی آگئی ہے۔

لیاری ٹاون کے مختلف علاقوں میں 5 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے جہاں کئی شہری جاں بحق ہوئے ہیں وہیں کئی علاقوں سے تشدد زدہ لاشیں بھی برآمد ہوئی جنھیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب آج بھی پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا ہے ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں لیاری، عباس ٹاون، واٹر پمپ، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، اورنگی میں کاروائیاں کرکے متعدد افراد و گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے کراچی آمد پر آپریشن کے حوالے سے ایک بیان میں تمام جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری تک رینجرز اور پولیس کا آپریشن جاری رہکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG