رسائی کے لنکس

افغان فورسز پر کابل میں خود کش حملہ، 15 افراد ہلاک


کابل میں جمعرات کی شام کو دھماکے کی جگہ پر ایمبولینسوں اور سیکورٹی فورسز کو دیکھا جا سکتا ہے
کابل میں جمعرات کی شام کو دھماکے کی جگہ پر ایمبولینسوں اور سیکورٹی فورسز کو دیکھا جا سکتا ہے

کابل میں جمعرات کی رات گئے ایک خودکش حملہ آور نے افغان افواج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا۔ افغانستان کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے اس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک مظاہرے کے شرکا پولیس تھانے کو نذر آتش کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

تنصیب کو محفوظ رکھنے کے لیے افغان نیشنل سول آرڈر پولیس (اے این سی او پی) کے اہل کاروں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کیا گیا، جب پولیس کا قافلہ وہاں پہنچا تو بم حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

کابل پولیس کے ترجمان، بسر مجاہد نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پولیس اہلکار شراب بیچنے والی غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی دکانوں کو مسمار کر رہے تھے جس کی وجہ سے مظاہرہ شروع ہو گیا۔

اسلامک سٹیٹ یعنی داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران کابل متعدد خودکش حملوں کا نشانہ بنا ہے۔ مہلک ترین بم دھماکہ گذشتہ ہفتے ہوا تھا جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 90 زخمی ہوئے۔ خود کش حملہ آور نے شہر میں واقع ایک شیعہ مسلم ثقافتی مرکز کے اندر پہنچ کر خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تھا۔ داعش نے اُس خون ریزی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

XS
SM
MD
LG