رسائی کے لنکس

کابل میں انٹیلی جنس مرکز پر عسکریت پسندوں کا حملہ

افغان سپیشل فورسز کے اہل کار اچن ڈسٹرکٹ میں اس مقام کا معائنہ کر رہے ہیں جب دنیا کا سب سے طاقت ور روایتی بم گرایا گیاتھا۔ 23 اپریل 2017
افغان سپیشل فورسز کے اہل کار اچن ڈسٹرکٹ میں اس مقام کا معائنہ کر رہے ہیں جب دنیا کا سب سے طاقت ور روایتی بم گرایا گیاتھا۔ 23 اپریل 2017

عسکریت پسند مرکز پر دھاوا بولتے ہوئے ایک زیر تعمیر عمارت پر قابض ہو گئے۔ پھر انہوں نے قریب واقع  نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی یعنی این ڈی ایس کے تربیتی مرکز پر راکٹ داغنے اور گولیاں برسانی شروع کر دیں۔

بھاری ہتھیاروں سے مسلح عسکریت پسندوں نے پیر کے روز کابل میں انٹیلی جینس ایجنسی کے مرکز پر حملہ کیا جس کے بعدا ن کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔

افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ حملہ آور پولیس کی یونیفارم میں ملبوس تھے اور ان کی قیادت بارود سے بھری ہوئی ایک کار کر رہی تھی۔

عسکریت پسند مرکز پر دھاوا بولتے ہوئے ایک زیر تعمیر عمارت پر قابض ہو گئے۔ پھر انہوں نے قریب واقع نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی یعنی این ڈی ایس کے تربیتی مرکز پر راکٹ داغنے اور گولیاں برسانی شروع کر دیں۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ افغان سپیشل فورسز تیزی سے وہاں پہنچیں اور انہوں نے عمارت کو گھیرے میں لے کر تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔

قریبی علاقے کے لوگوں نے بتایا ہے کہ انہیں لڑائی کے مقام سے کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ این ڈٰی ایس کے تربیتی مرکز پر تین عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جھڑپوں کے دوران ایک پولیس اہل کار زخمی ہوا، جب کہ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں این ڈی ایس کے کئی اہل کار بھی شامل ہیں۔

دہشت گرد گروپ داعش نے این ڈی ایس کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ گروپ اس سے پہلے بھی کابل اور کئی دوسری جگہوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کے دعوے کر چکا ہے۔

داعش کے جنگجوؤں نے ملک کے مشرق میں واقع اپنے مضبوط گڑھ ننگرہار سے دوسرے کئی علاقوں تک اپنے دہشت گرد حملوں کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق مغربی صوبے بادغیس میں طالبان عسکریت پسندوں نے پیر کی صبح سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں ایک پولیس کمانڈر مارا گیا۔

ایک روز قبل جنوبی صوبے ہلمند میں شورش پسندوں نے حملہ کر کے کم از کم 14 پولیس اہل کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG