رسائی کے لنکس

صومالیہ میں مزید دو صحافی قتل


صومالیہ میں گزشتہ برس قتل ہونے والے صحافی عبدالسلان شیخ حسن کے جنازے کا منظر
صومالیہ میں گزشتہ برس قتل ہونے والے صحافی عبدالسلان شیخ حسن کے جنازے کا منظر

صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک قرار دیے جانے والے صومالیہ میں مزید دو صحافیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔

صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک قرار دیے جانے والے صومالیہ میں مزید دو صحافیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔

قتل کی حالیہ دونوں وارداتیں دارالحکومت موغادیشو میں پیش آئی ہیں جس کےبعد صومالیہ میں اس سال اب تک ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے جو ایک آن لائن اسپورٹس جرنلسٹ تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق محمد علی کی لاش جمعرات کو موغادیشو کے شمالی علاقے میں واقع ایک ریستوران کے نزدیک سے برآمد ہوئی۔

ہلاک ہونے والے دوسرے صحافی کی شناخت احمد عباداللہی فنا کے نام سے ہوئی ہے۔ موغادیشو کے مقامی صحافیوں نے 'وائس آف امریکہ' کی صومالی سروس کو بتایا ہے کہ احمد فنا جس بس میں سوار تھے اسے چیکنگ کے لیے دارالحکومت کی ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر روکا گیا تھا۔

صحافیوں کے مطابق بس ڈرائیور اور سیکیورٹی اہلکاروں کے مابین محصول کی وصولی پر تلخ کلامی ہونے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر احمد فنا ہلاک ہوگئے۔
XS
SM
MD
LG