رسائی کے لنکس

جوہری بجلی کے خلاف ٹوکیو میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ


جوہری بجلی کے خلاف ٹوکیو میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ
جوہری بجلی کے خلاف ٹوکیو میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے وسطی حصے میں ہزاروں افراد نے پیر کو ہونے والے ایک مظاہرہ میں شرکت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر جوہری بجلی کی پیداوار بند کردے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی میں 20 ہزار کے لگ بھگ افراد نے شرکت کی اور یہ رواں برس مارچ میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں 'فوکو شیما جوہری بجلی گھر' کی تباہی کے بعد سے اب تک ہونے والا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔

ریلی کے منتظمین نے شرکاء کی تعداد پولیس کے بیان سے کہیں زیادہ بتائی ہے۔

مظاہرے کے شرکاء سے خطاب میں رہنما یاسو ناری فیوجی موٹو کا کہنا تھا کہ مظاہرین جوہری بجلی کا استعمال بند کرنے سے متعلق حکومت کی واضح یقین دہانی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جوہری بجلی کی پیداوار بند کرنے سے متعلق ڈیڈ لائن دینے کے نتیجے میں توانائی کے متبادل ذرائع پر عوام کا انحصار بڑھے گا۔

جاپان کے موجودہ وزیرِاعظم یوشی ہیکو نوڈا اور ان کے پیش رو ناؤتو کان پہلے ہی کہہ چکےہیں کہ جاپان جوہری بجلی کے استعمال سے نجات حاصل کرنا چاہتا ہے۔ تاہم دونوں رہنماؤں کے بقول جاپان کا جوہری بجلی پر بے تحاشا انحصار ہے جس سے مرحلہ وار چھٹکارا ہی ممکن ہے۔

XS
SM
MD
LG