رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک


عراق: بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک
عراق: بم دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک

عراق کے سیکیورٹی عہدے داروں نے کہاہے کہ منگل کے روز ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے کئی بم دھماکوں میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہناہے کہ فلوجہ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں پولیس کا ایک افسر ہلاک اور ایک عام شہری زخمی ہوگیا۔ یہ شہر بغداد سے تقریباً 50 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔

سیکیورٹی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جنوبی بغداد میں ایک ایسے ہی کار بم دھماکے میں ایک عام شہری ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہناہے کہ منگل کی صبح ایک عسکریت پسند تنظیم کے سابق رکن کے گھر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ایک شخص ہلاک اور کئی دوسرے زخمی ہوگئے۔

اس دھماکے کے چند ہی منٹ کے بعد مغربی بغداد میں ایک فوجی گشتی دستہ ایک بم دھماکے کی لپیٹ میں آگیا جس سے کم ازکم دو فوی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

منگل کے بم دھماکوں سےایک روز قبل عراق کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کے ایک سلسلے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سب سے زیادہ مہلک دھماکہ صوبے دیالہ میں ہواتھا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG