رسائی کے لنکس

عراق: جیل میں ہنگامہ آرائی، 18 ہلاک


عراق: جیل میں ہنگامہ آرائی، 18 ہلاک
عراق: جیل میں ہنگامہ آرائی، 18 ہلاک

عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو بغداد کی ایک جیل میں ناکام سرکشی کے دوران کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہنگامہ آرائی کا آغاز علی الصباح اُس وقت ہوا جب کم از کم ایک قیدی نے محافظ سے اسلحہ چھیننے اور اُس کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ ہلاک ہونے والوں میں جیل میں تعینات سات محافظ بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حتائفہ البتاوی (Huthaifa al-Batawi) نامی القاعدہ کا ایک رکن بھی اس جھڑپ میں مارا گیا۔

دریں اثنا عراقی حکام نے بتایا کہ وسطی شہر بعقوبہ میں ہفتہ کو مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران پانچ افراد کو ہلاک کر دیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران عراق میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جن میں سکیورٹی فورسز کے عہدے داروں اور سرکاری حکام کو بالخصوص نشانہ بنایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG