رسائی کے لنکس

ایران: تیل کے ذخائر 15 کھرب بیرل سے زیادہ


ایران: تیل کے ذخائر 15 کھرب بیرل سے زیادہ
ایران: تیل کے ذخائر 15 کھرب بیرل سے زیادہ

ایران نےعراق کے اس اعلان کے بعد کہ اس کے تیل کے ذخائر ایرن سے بڑھ گئے ہیں،اپنے تیل کے ذخائر میں نو فی صد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے وزیر تیل مسعود میر کاظمی نے پیر کے روز کہا کہ ایران کے پاس 15 کھرب بیرل سے زیادہ تیل کے ذخائر ہیں۔ یہ مقدار سابقہ اندازے 13 کھرب 80 ارب بیرل سے تقریباً نو فی صد زیادہ ہے۔ میر کاظمی نے کہا کہ حکومت کو توقع ہے کہ اس مقدار میں مارچ 2011ء میں مزید باضافہ ہوجائے گا۔

عراقی عہدے داروں نے پچھلے ہفتے اپنے تیل کے ذخائر میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے پاس 14 کھرب 30 ارب بیرل تیل کا ذخیرہ موجود ہے۔

میر کاظمی کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ تیل کی زیادہ پیداوار اور نئے ذخائر کی دریافت کے بعد ہوا ہے۔ ایران کے پاس سعودی عرب کے بعد دنیا میں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG