بدھ کے روزایرانی صدر محمود احمدی نژاد نےبدھ کے روز لبنان کے ایک فٹبال گراؤنڈ میں حزب اللہ کےعسکریت پسند گروپ پر مشتمل ہزاروں افراد کے جلسے سے خطاب کیا۔
ایرانی سرپرستی میں کام کرنے والے دھڑے کےمضبوط گڑھ میں خطاب کےدواران مسٹر احمدی نژاد کے حامیوں نے نعرے لگائے اور جھنڈے لہرائے۔
مسٹراحمدی نژاد نے اسرائیل پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہوری ریاست نے بین الاقوامی پانیوں میں امدادی قافلوں پر فائرنگ اور ہلاکتیں کرکے،فلسطینی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ اُنھوں نے لبنان کو، اُن کے بقول، دنیا کے ظالموں کے لیے مزاحمت کی ایک درسگاہ قرار دیا۔
حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے وِڈیو لنک کے ذریعے مجمعے سے خطاب کیا۔ فرانس کے خبر رساں ادارے )اے ایف پی)نے خبر دی ہے کہ اُنھوں نے ایرانی رہنما کے خیالات کی حمایت کی جس میں اُنھوں نے اسرائیل کو ناجائز قرار دیا جسے ختم ہوجانا چاہیئے۔
اِس سے قبل بدھ کو اُن کی آمد پر قطار میں کھڑے ہزاروں لبنانیوں نے مسٹر احمدی نژاد کا خیر مقدم کیا۔ 2005ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعدسے یہ اُن کا لبنان کا پہلا دورہ تھا۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1